تربت: پاکستانی فورسز کی فائرنگ، افغان مہاجرین سمیت دو افراد زخمی

139

ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں ایم ایٹ روڈ پر پاکستانی فورسز نے افغان مہاجرین کو لے جانے والی ایرانی کروزر گاڑی پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں ایک افغان خاتون مہاجر اور گاڑی کا ڈرائیور زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق، ایرانی کروزر گاڑی میں 25 افغان مہاجرین سوار تھے۔ فائرنگ سے زخمی ہونے والوں میں عصا ولد عبدالطیف، سکنہ میری بگ، بھی شامل ہیں۔

زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ بلوچستان میں اس سے قبل بھی پاکستانی فورسز کی جانب سے مسافر اور مال بردار گاڑیوں پر فائرنگ کے واقعات میں جانی و مالی نقصانات کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔