تفصیلات کے مطابق گذشتہ شب بلوچستان کے صنعتی شہر حب میں فائرنگ سے جانبحق افراد کی تعداد تین ہوگئی، پولیس کے مطابق جانبحق ہونے والوں میں دو خواتین اور ایک مرد شامل ہیں، جبکہ فائرنگ سے ایک بچی زخمی بھی ہوگئی۔
پولیس نے جانبحق افراد کی شناخت شمشاد بی بی، آصف اور مریم کے ناموں سے کی ہے۔
پولیس نے تہرے قتل کے الزام میں ثاقب نامی شخص کو گرفتار کرلیا ہے، جانبحق ہونے والوں میں ملزم کی والدہ، بیوی اور بھائی شامل ہیں۔
واقعے سے متعلق پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا۔



















































