نصیر آباد میں بجلی ٹاور تباہ کرنے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی آر جی

103

بلوچ ریپبلکن گارڈز کے ترجمان دوستین بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہاکہ گزشتہ شب سرمچاروں نے نصیر آباد کے علاقے ڈیرہ مراد جمالی شہر کے قریب اوچ پاور پلانٹ کے بجلی کے دو مرکزی ٹاورز کو بارودی مواد نصب کر کے دھماکوں سے تباہ کردیا۔

ترجمان نے کہاکہ ان دھماکوں سے دو ٹاورز زمین بوس ہوگئے جبکہ ایک کو شدید نقصان پہنچا۔ ‏اس دوران بزدل فوج نے چوکیوں سے عام آبادیوں پر اندھا دھند فائرنگ کی۔

انہوں نے کہاکہ ہماری تنظیم بی آر جی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور اس طرح کے حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔