لسبیلہ: فوجی قافلے پر حملے کے بعد قومی شاہراہ بند

360

بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کے علاقے والپٹ میں پاکستانی سکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملے کے بعد کوئٹہ-کراچی قومی شاہراہ کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق بیلہ کے قریب شیشہ ہوٹل کے مقام پر شاہراہ پر ہر قسم کی ٹریفک کی آمدورفت روک دی گئی ہے، شاہراہ کی بندش کے باعث مختلف مقامات پر گاڑیوں کی قطاریں لگ گئی۔

واضح رہے کہ آج صبح لسبیلہ کے علاقے والپٹ میں پاکستانی فورسز کے قافلے کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ حملے کے حوالے سے بلوچ لبریشن آرمی نے ذمہ داری قبول کرتے ہوئے پاکستانی فورسز کے اہلکاروں کی ہلاکت اور زخمی ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔