حکام نے لسبیلہ میں حملے کے دوران نائب صوبیدار اور لیویز اہلکاروں سمیت چار فورسز اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کردی۔
بلوچستان کے علاقے لسبیلہ میں بلوچ لبریشن آرمی “بی ایل اے” نے پاکستانی فورسز کے ایک قافلے کو حملے میں نشانہ بنانے اور متعدد اہلکاروں کو ہلاک کرنے کا اعلان کیا ہے۔
بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ مختصر بیان میں کہا ہے کہ تنظیم کے فتح اسکواڈ نے آج صبح لسبیلہ کے علاقے والپٹ میں قابض پاکستانی فوج کے قافلے کو ایک مہلک حملے میں نشانہ بنایا، جس میں قابض فوج کے درجنوں اہلکار ہلاک و زخمی ہوئے ہیں۔
دوسری جانب حکام نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ لسبیلہ میں بم ڈسپوزل یونٹ کو مبینہ طور پر دیسی ساختہ بم “آئی ای ڈی” حملے اور گھات لگا کر حملے کا نشانہ بنایا گیا۔
حکام کے مطابق حملے میں نائب صوبیدار اور لیویز کے دو اہلکاروں سمیت چار سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوئے، دعویٰ کیا ہے کہ حملے میں شہری سمیت سات دیگر افراد زخمی ہوئے ہیں۔



















































