نوشکی: گھر میں گھس کر فائرنگ، ماں بیٹی قتل

218

بلوچستان کے ضلع نوشکی کے علاقے کلی مینگل میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے دو خواتین جاں بحق ہوگئیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان گزشتہ شب گھر میں داخل ہوئے اور فائرنگ کرکے دونوں خواتین کو قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق جاں بحق خواتین کی شناخت بی بی حنیفہ زوجہ علی احمد محمد حسنی اور حفصہ دختر علی احمد کے ناموں سے ہوئی ہے۔ دونوں مقتولہ آپس میں ماں اور بیٹی تھیں۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکیں، جبکہ ملزمان کی تلاش اور مزید تحقیقات کا عمل جاری ہے۔