کوئٹہ: وی بی ایم پی کا احتجاجی کیمپ 6152ویں روز بھی جاری، لاپتہ افراد کی بازیابی کا مطالبہ

29

بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے خلاف وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز (وی بی ایم پی) کے زیرِ اہتمام کوئٹہ پریس کلب کے سامنے قائم احتجاجی کیمپ تنظیم کے چیئرمین نصراللہ بلوچ کی قیادت میں 6152ویں روز بھی تسلسل کے ساتھ جاری ہے۔

اس دوران بی ایس او کے رہنما جیئند بلوچ سمیت مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے احتجاجی کیمپ کا دورہ کیا، لاپتہ افراد کے لواحقین سے اظہارِ یکجہتی کیا اور جبری گمشدگیوں کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا۔

وی بی ایم پی کے چیئرمین نصراللہ بلوچ نے اس سنگین انسانی مسئلے کے فوری خاتمے اور تمام لاپتہ افراد کی جلد بازیابی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ جب تک لاپتہ افراد کو بازیاب نہیں کرایا جاتا، ان کی پرامن جدوجہد جاری رہے گی