خاران: فوجی آپریشن، مارٹر لگنے سے خواتین و بچوں سمیت 4 افراد زخمی، علاقہ محاصرے میں

71

پاکستانی فوج آج صبح سے خاران کے علاقے لجے میں فوجی آپریشن کررہی ہے، دوران آپریشن آبادی پر مارٹر گولہ لگنے سے خواتین اور بچوں سمیت چار افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

لجے کے علاقے شوآپ میں فورسز نے عام آبادی پر مارٹر گولے فائر کیئے جس کے نتیجے میں بی بی ذاکرہ، بی بی شفیقہ، حافظ طاہر اور ایک سالہ بچی نادیہ شدید زخمی ہوگئیں جبکہ دھماکے سے گھر کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

ذرائع کے مطابق زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ پورے علاقے کو فورسز نے گھیرے میں لے لیا جس کے باعث زخمیوں کو ہسپتال  منتقل کرنے میں بھی دشواری کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

اطلاعات کے مطابق لجے کے مختلف علاقے کو فورسز نے مکمل طور پر گھیرے میں لے لیا ہے، کواڈ کاپٹر اور ڈرون طیاروں کی پروازیں بھی دیکھنے میں آئی ہے جبکہ فورسز مختلف اطراف مسلسل مارٹر گولے فائر کررہے ہیں۔

حکام نے تاحال اس حوالے سے کوئی موقف پیش نہیں کیا ہے۔