آواران اور گیشکور میں پاکستانی فوج کے کیمپوں پر حملوں میں فوج کو جانی و مالی نقصان پہنچایا۔ میجر گہرام بلوچ

85

 
بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بی ایل ایف کے سرمچاروں نے 31 مارچ 2026 کو آواران کے علاقے چیری مالار میں قائم پاکستانی فوج کے کیمپ پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کرکے انتہائی قریب سے نشانہ بنایا۔ سرمچاروں نے  آر پی جی کے متعدد گولے داغے، جو کیمپ کے اندر جا لگے جس کے باعث فوج کو شدید نقصان پہنچا۔
 
انہوں نے کہا کہ اس سے قبل 29 مارچ 2026 کو سرمچاروں نے گیشکور میں قابض فوج کے مرکزی کیمپ پر ایک مربوط حملہ کیا۔ حملے کے دوران سرمچار اسنائپرز نے دشمن کے مختلف مورچوں کو ہدف بنایا، جبکہ دوسرے دستے نے آر پی جی سے کیمپ پر گولہ باری کی، جس کے نتیجے میں دشمن فوج کو جانی اور مالی نقصان پہنچا۔
 
ترجمان نے کہا کہ حسبِ معمول، حواس باختہ دشمن نے شکست چھپانے کے لیے اطراف میں پھیلی سول آبادی پر بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ کی، تاہم سرمچار کامیاب کارروائی کے بعد بحفاظت اپنے ٹھکانوں تک پہنچ گئے۔
 
انہوں نے کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ ان دونوں حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔