تربت: مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک

103

بلوچستان کے ضلع تربت کے علاقے آبسر کولوائی بازار میں قاسم ولد نور بخش نامی شخص کو نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے موقع پر ہی ہلاک کر دیا۔

ذرائع کے مطابق قاسم موٹر سائیکل پر بازار سے گزر رہے تھے کہ اچانک دو نامعلوم مسلح افراد موٹر سائیکل پر سوار ہوکر ان کے قریب آئے اور ان پر فائرنگ شروع کر دی۔ اور فوراً ہی موقع پر جان کی بازی ہار گئے۔

تاہم واقعہ کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے۔