تربت: مسلح افراد نے سیمنٹ سے لدے ٹرک کو نذر آتش کردیا

126

تربت کے علاقے ناصر آباد کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے سیمنٹ سے لدے ایک ٹرک پر فائرنگ کرکے اس کے ٹائر برسٹ کر دیے اور بعد ازاں گاڑی کو آگ لگا دی۔

ذرائع کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار دو مسلح افراد نے ضلع کیچ میں ناصر آباد کے قریب سیمنٹ سے لدے ٹرک کو روکا اور فائرنگ کی، مسلح افراد نے بعدازاں پٹرول چھڑک کر ٹرک کو آگ لگا دی اور موقع سے فرار ہوگئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد ٹرک ڈرائیور فرہاد ولد الٰہی بخش، ساکن دشت، کو بغیر کسی نقصان کے چھوڑ دیا گیا۔
واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔