اسلام آباد سے گرفتار بی این پی کے ارکان کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے سامنے پیس کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آبد ہائیکورٹ نے بلوچستان نیشنل پارٹی کے سیکرٹری خزانہ اور سابق ایم پی اے اختر حسین لانگو اور پارٹی رہنماء سردار اختر مینگل کے ذاتی سیکرٹری شفیع مینگل کو 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے۔
بی این پی ارکان پر گذشتہ روز سنٹ کے اندر تھوڑ پھوڑ اور تشدد کے الزمات کے تحت اایف آئی آر کے بعد بی این پی رہنماؤں کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ گذشتہ دنوں اختر مینگل نے بی این پی مینگل کے منحرف سینٹر قاسم رونجھو کے ہمراہ اسمبلی کے سامنے پریس کانفرنس کرتے ہوئے حکومت اور اداروں کی جانب سے پیش کوزہ آئینی ترامیم کے حق میں زبردستی ووٹ لئے جانے کا الزام عائد کیا تھا۔
بعد ازاں سینیٹر رونجھو نے ایک اور بیان جاری کرتے ہوئے پارٹی سربراہ پر زبرستی پریس کانفرنس کرانے کا الزام عائد کیا تھا جس کے بعد اختر مینگل اور انکے ساتھیوں کے خلاف جوائنٹ سیکریٹری سینٹ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا تھا۔