بولان کریش پلانٹ نذر آتش کرنے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔بی ایل ایف

446

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے 17 مارچ بروز اتوار بولان کے علاقے اللہ واریو ڈیم کے قریب ریاستی منصوبوں کی تکیمل کے لئے لگائے گئے کریش پلانٹ کو فائرنگ کرکے نذر آتش کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تنظیم یہ واضح کرتی ہے کہ بلوچستان میں کوئی بھی ریاستی منصوبہ ہمارے نظروں سے اوجھل نہیں ہے۔ ہم ان تمام منصوبوں پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور کسی بھی وقت انہیں نشانے بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم مقامی ٹھیکیداروں کو بھی تنبیہ کرتے ہیں کہ اپنے وسائل ریاستی منصوبوں سے دور رکھیں بصورت دیگر اپنے نقصان کے ذمہ دار خود ہونگے۔

ترجمان نے کہا کہ بی ایل ایف اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور تمام ریاستی منصوبوں کو سبوتاژ کرنے کا عزم دہراتی ہے۔