بی ایل ایف نے مشکے اور زامران حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی

311

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا کہ بلوچ سرمچاروں نے اتوار 03 دسمبر کی شام ساڑھے پانچ بجے قابض پاکستانی فوج پر حملہ کرکے ایک اہلکار کو ہلاک کردیاہے۔

ترجمان نے کہا کہ سرمچاروں نے کیچ کے علاقعے زامران میں کوتان کے مقام میں قائم قابض پاکستانی فوجی چوکی پر بھاری و جدید ہتھیاروں سے حملہ کردیا۔ حملے میں دشمن فوج کے ایک اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوئے۔

ایک اور بیان میں میجر گہرام کا کہنا تھا کہ بلوچ سرمچاروں نے بنڈکی مشکے میں قائم دشمن فوج کے چوکی پر حملہ کرکے ایک اہلکار کو ہلاک کیاہے۔

انہوں نے کہا کہ سرمچاروں نے اتوار 03 دسمبر دن کے تین بجے بنڈکی میں قائم پاکستانی فوجی چوکی کو بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا۔ اس حملے میں قابض فوج کا ایک اہلکار موقعے پر ہلاک اور ایک زخمی ہوا۔

ترجمان نے کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ بلوچستان کی آزادی تک قابض ریاست کے تمام مفادات اور افواج پر حملے جاری رہیں گے۔