بلوچستان کے علاقے بولان میں نامعلوم افراد نے پاکستانی فورسز اور ان کو رسد پہنچانے والی گاڑی کو بم حملوں میں نشانہ بنایا ہے۔
ہفتے کی صبح بولان کے علاقے پیراسماعیل میں منصور ٹاپ کے مقام پر یکے بعد دو دیگرے دھماکے ہوئیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ ان دھماکوں میں فورسز کو رسد پہنچانے والی گاڑی اور فورسز اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق دونوں حملوں میں جانی نقصانات کی اطلاعات ہیں تاہم حکام کا موقف تاحال سامنے نہیں آیا ہے۔
خیال رہے کہ مذکورہ علاقے میں بلوچ آزادی پسند تنظیمیں متحرک ہیں تاہم حملوں کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔