مستونگ: گرگینہ میں فورسز کی آبادی پر بمباری، دکانیں نذر آتش، فورسز پر مسلح حملے

1

مستونگ، گرگینہ میں پاکستانی فورسز کی جانب سے آبادی بمباری، دکانیں نذرآتش، آپریشن میں مصروف فورسز اہلکاروں پر مسلح حملے، علاقے میں مواصلاتی نظام بند

مستونگ کے علاقے گرگینہ میں گذشتہ روز پاکستانی فورسز نے بڑے پیمانے پر آپریشن کا آغاز کیا۔ اس دوران آبادیوں پر مارٹر گولے لگنے سے نقصانات کی اطلاعات ہیں جبکہ دکانوں کو بھی نذر آتش کیا گیا، مزید برآں علاقے میں مواصلاتی نظام کو بند کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق آپریشن میں مصروف پاکستانی فورسز اہلکاروں کو کفتاری کے مقام پر مسلح افراد نے تین مقامات پر حملوں میں نشانہ بنایا جن میں آئی ای ڈی اور مسلح حملے شامل ہیں۔

علاقائی ذرائع کے مطابق دیر تک جھڑپیں جاری رہی جبکہ ڈرون طیارے اور کواڈ کاپٹرز بھی فضا میں دیکھے گئے ہیں۔

حکام نے تاحال اس حوالے سے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی ہے۔