بلوچستان کے مختلف علاقوں سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری طور پر لاپتہ تین افراد بازیاب ہو گئے۔
علی محمد کریم ولد کریم بخش، ساکن مکسر دشت، کیچ، کو 29 ستمبر 2026 کو لاپتہ کیا گیا تھا، جو 30 ستمبر کو، کیچ سے بازیاب ہو گئے۔
محمد نصیر بلوچ ولد عبدالنبی، ساکن کیچی بیگ، کوئٹہ، کو 18 جولائی 2026 کو لاپتہ کیا گیا تھا، جو 28 ستمبر کو کوئٹہ سے بازیاب ہوئے۔
اسی طرح حبیب الرحمٰن بلوچ ولد محمد ابراہیم، ساکن کلی قمبرانی، قمبرانی روڈ، کوئٹہ، کو 8 ستمبر کو لاپتہ کیا گیا تھا، جو 12 ستمبر کو کوئٹہ سے بازیاب ہوئے۔



















































