بلوچستان کے مختلف علاقوں سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں تین افراد کی جبری گمشدگی کے کیسز دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہوئے ہیں۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق ضلع خاران کے رہائشی 20 سالہ سفیان مینگل ولد عطا الرحمٰن مینگل کو 8 نومبر 2026 کو دوپہر 12 بجے نوشکی میں ایف سی چیک پوسٹ سے حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔
دوسرے کیس میں ضلع پنجگور کے علاقے پروم کے رہائشی 33 سالہ ڈرائیور سَروَر ولد سنجر کو 4 نومبر 2026 کی صبح پروم میں واقع ایف سی کیمپ سے حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق سَروَر کو اس سے قبل بھی دو مرتبہ جبری طور پر لاپتہ کیا جاچکا ہے اور یہ تیسری مرتبہ ہے کہ وہ جبری گمشدگی کا شکار ہوئے ہیں۔
اسی طرح کوئٹہ کے علاقے ہُدہ کے رہائشی 25 سالہ درزی جہانزیب بلوچ ولد عبدالرازق کو 11 اپریل 2026 کو رات تین بجے ان کے گھر سے حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا گیا۔ ان کی جبری گمشدگی میں سی ٹی ڈی اور ایم آئی کے اہلکاروں پر ملوث ہونے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

















































