بلوچ ریپبلکن گارڈز کے ترجمان دوستین بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے بلوچستان کے ضلع نصیر آباد کے علاقے ڈیرہ مراد جمالی میں حاجی مغل خان بگٹی کے قریب اوچ پاور پلانٹ سے پنجاب جانے والی بجلی کی مین ٹرانسمیشن لائن کے دو ٹاورز کو بارودی مواد نصب کر کے دھماکے سے تباہ کردیا۔ دھماکے کے نتیجے میں ایک ٹاور مکمل طور پر زمین بوس ہوگئے جبکہ دو کو شدید نقصان پہنچا۔
ترجمان نے بیان میں کہا ہے کہ اس حملے کی ذمہ داری ہماری تنظیم بی آر جی قبول کرتی ہے اور اس طرح کے کاروائیاں بلوچستان کی مکمل آزادی تک جاری رہیں گے۔














































