سبی میں مرکزی شاہراہ پر ناکہ بندی اور اسنیپ چیکنگ کی۔ بی آر جی

157

بلوچ ریپبلکن گارڈز کے ترجمان دوستین بلوچ نے میڈیا کو بھیجے گئے اپنے بیان میں کہا ہے آج صبح سرمچاروں نے بلوچستان کے ضلع سبی اور بختیار آباد کے درمیانی علاقے میں مرکزی شاہراہ پر ناکہ بندی قائم کرتے ہوئے گاڑیوں کی تلاشی لی۔

ترجمان کے مطابق اسی تلاشی کے دوران کوئی ریاستی عناصر یا سرکاری اداروں کے کارندے وہاں نظر نہیں آیا اور بلوچستان کی قومی معدنیات کو پنجاب لے جانے والی کسی قسم کی کوئی گاڑی بھی نہیں گزری۔

دوستین بلوچ نے مزید کہا ہے کہ اس ناکہ بندی کی ذمہ داری ہماری تنظیم بی آر جی قبول کرتی ہے اور ہمارے اس طرح کی کارروائیاں بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔