نصیر آباد میں بجلی کے دو ٹاورز کو تباہ کرنے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی آر جی

132

بلوچ ریپبلکن گارڈز کے ترجمان دوستین بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے بلوچستان ضلع نصیر آباد کے علاقے میر حسن کے قریب پیرو پل کے مقام پر اوچ پاور پلانٹ سے پنجاب جانے والی 220 کے وی بجلی کے 2 ٹاروں کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا۔ دھماکے کے نتیجے میں دو ٹاورز زمین بوس ہوگئے جبکہ دو کو شدید نقصان پہنچا۔

انہوں نے کہاکہ اس حملے کی ذمہ داری ہماری تنظیم بی آر جی قبول کرتی ہے اور ہمارے اس طرح کی کارروائیاں بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔