کچھی کے مختلف علاقوں میں ناکہ بندیاں اور اسنیپ چیکنگ کی گئی۔ بی آر جی

181

بلوچ ریپبلکن گارڈز کے ترجمان دوستین بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے آج بلوچستان کے ضلع کچھی کے مختلف علاقوں میں ناکہ بندی کرکے گاڑیوں کی تلاشی لی۔ کئی علاقوں میں سرمچاروں نے گشت کیا تاہم اس دوران کوئی ریاستی عناصر یا سرکاری اداروں کے کارندے وہاں نظر نہیں آیا۔ دورانِ ناکہ بندی سرمچاروں نے اپنی قوم کے لوگوں کے ساتھ انتہائی محبت اور شفقت کا برتاؤ کیا۔

انہوں نے کہاکہ ہماری تنظیم بی آر جی کچھی کے مختلف علاقوں میں گشت اور اسنیپ چیکنگ کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور ہمارے اس طرح کی کارروائیاں بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔