کچھی میں پولیس تھانہ، نصیر آباد میں ریلوے ٹریک، سندھ میں ٹرین پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی آر جی

212

بلوچ ریپبلکن گارڈز کے ترجمان دوستین بلوچ نے میڈیا کو فراہم کردہ اپنے بیان میں کہا ہے کہ آج سرمچاروں نے کچھی کے علاقے بولان میں کھٹن پولیس تھانے پر حملہ کیا۔ 

ترجمان کے مطابق سرمچاروں نے تھانے کو بارودی مواد نصب کر کے دھماکے سے مکمل تباہ کردیا۔

دوستین بلوچ کے مطابق بی آر جی کے سرمچاروں نے نصیر آباد کے علاقے منگولی تھانے کی حدود میں ریلوے ٹریک کو بارودی مواد نصب کر کے دھماکے سے تباہ کردیا۔

ترجمان نے کہا ہے گزشتہ روز ہمارے سرمچاروں نے سندھ کے ضلع خیر پور میں ریلوے اسٹیشن کے قریب ریلوے ٹریک کو نشانہ بنایا جس کے باعث مال بردار ٹرین ٹریک سے گر گئی جبکہ ریلوے ٹریک سمیت ٹرین کو بھی شدید نقصان پہنچا۔

بی آر جی ترجمان نے مزید کہا ہے کہ ان حملوں کی ذمہ داری ہماری تنظیم بی آر جی قبول کرتی ہے اور اس طرح کے کاروائیاں بلوچستان کی مکمل آزادی تک جاری رہیں گے۔