بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے دشت جلب گوندان سے ندیم بلوچ نامی شخص کو پاکستانی فورسز نے حراست میں لینے کے بعد جبری طور پر لاپتہ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق ندیم بلوچ ولد معین کرد کو 18 نومبر 2026 کو مستونگ کے علاقے دشت جلب گوندان میں واقع بنیادی مرکزِ صحت (BHU) سے دورانِ ڈیوٹی حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا، جس کے بعد سے وہ لاپتہ ہیں۔
ذرائع کے مطابق ندیم بلوچ دشت جلب گوندان کے بنیادی مرکزِ صحت میں بطور ڈسپنسر خدمات انجام دے رہے تھے۔ بتایا جاتا ہے کہ انہیں اس سے قبل بھی حراست میں لے کر جبری طور پر لاپتہ کیا گیا تھا اور یہ دوسری مرتبہ ہے کہ وہ جبری گمشدگی کا شکار بنے ہیں۔
















































