کوئٹہ: جبری گمشدگی کے بعد دو خواتین اور دو شیرخوار بچے بازیاب

1

بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے کابو سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری طور پر لاپتہ ہونے والی دو خواتین اور دو شیرخوار بچے بازیاب ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بازیاب ہونے والوں میں نجمہ، عمیرہ، ذاکر اور پریسا شامل ہیں۔ نجما اور عمیرہ دختران عبدالرؤف جبکہ ذاکر ولد عبد الحق اور پریسا دختر ماندوست ہیں۔ چاروں کا تعلق ضلع مستونگ کے علاقے کابو سے ہے۔

اطلاعات کے مطابق چاروں افراد کو 19 اگست 2026 کو پاکستانی فورسز نے حراست میں لے کر جبری طور پر لاپتہ کیا تھا۔ تقریباً تین ماہ تک لاپتہ رہنے کے بعد انہیں 21 نومبر 2026 کو کوئٹہ سے بازیاب کر لیا گیا۔