قلات: بم دھماکے میں پاکستانی فورسز کے چھ اہلکار ہلاک

102

بلوچستان کے علاقے قلات میں ہونے والے ایک دھماکے میں پاکستانی فورسز کو جانی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

قلات کے علاقے منگچر کے قریب مکئی کے مقام پر گذشتہ روز پاکستانی فورسز کے پیدل اہلکاروں کو اس وقت ایک آئی ای دھماکے میں نشانہ بنایا گیا جبکہ وہ اپنی پوسٹوں کی جانب پیش قدمی کررہے تھے۔

ذرائع کے مطابق دھماکے میں پاکستانی فورسز کے چھ اہلکار ہوئے ہیں جن میں سے ایک اہلکار کی شناخت امداد اللہ کے نام سے ہوئی ہے، جو ونڈا چکری، لکی مروت کا رہائشی تھا۔

گذشتہ دنوں قلات کے علاقے رودینجو میں مرکزی شاہراہ پر ایک بارود سے بھری گاڑی کے ذریعے پاکستانی فوج کے قافلے کو دھماکے میں نشانہ بنایا گیا تھا جس کے نتیجے میں فورسز کو جانی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا جبکہ مرکزی شاہراہ گھنٹوں تک بند رہی۔

مذکورہ حملے کی ذمہ داری بلوچ لبریشن آرمی نے قبول کی تھی۔ تاہم مکئی میں ہونے والے دھماکے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔