نوشکی: بوزر گاڑی پر مسلح افراد کا حملہ

1

ضلع نوشکی میں اسٹیشن کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد نے ایک بوزر گاڑی پر حملہ کر دیا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق حملے کے نتیجے میں گاڑی کو نقصان پہنچا، تاہم فوری طور پر کسی جانی نقصان کی تصدیق نہیں ہو سکی۔

بلوچستان میں حالیہ مہینوں کے دوران شاہراہوں پر معدنیات لیجانے والی گاڑیاں، مال بردار گاڑیوں اور دیگر تجارتی نقل و حمل کو نشانہ بنانے کے متعدد واقعات پیش آ چکے ہیں۔

دوسری جانب، بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) اپنے مختلف بیانات میں ان حملوں کو ریاست اور اس سے وابستہ معاشی ڈھانچے کے خلاف کارروائیاں قرار دیتی ہے اور انہیں “معاشی ناکہ بندی” کی حکمتِ عملی کا حصہ بتاتی ہے۔

تاہم آج پیش آنے والے واقعے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔