جیونی: پاکستانی فورسز نے جبری لاپتہ شخص کا گھر مسمار کر دیا

325

بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر کے علاقے جیونی میں پاکستانی فوج کی جانب سے گزشتہ تین روز سے مقامی آبادی کے خلاف آپریشن اور کارروائیاں مسلسل جاری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق، پاکستانی فوج نے آج دوپہر جیونی کے علاقے پانوان میں چھاپہ مارا، جہاں کارروائی کے دوران جبری لاپتہ علی اصغر کے گھر کو مسمار کر دیا۔

یاد رہے کہ علی اصغر کو پاکستانی فوج نے 16 اپریل 2026 کو حراست میں لینے کے بعد جبری طور پر لاپتہ کر دیا تھا، اور وہ تاحال لاپتہ ہیں۔

مقامی افراد کے مطابق، گزشتہ چند دنوں کے دوران پاکستانی فوج نے پانوان اور اس سے ملحقہ علاقوں سے بڑی تعداد میں افراد کو حراست میں لے کر جبری طور پر لاپتہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ پانوان میں پاکستان کوسٹ گارڈز کے کیمپ پر بلوچ لبریشن آرمی کی مجید بریگیڈ کے خودکش حملے کے بعد پاکستانی فوج نے مقامی آبادی کے خلاف کارروائیاں تیز کرتے ہوئے متعدد افراد کو جبری طور پر لاپتہ کر دیا ہے۔