بلوچستان کے علاقے پنجگور میں پاکستانی فورسز کو ایک حملے میں نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے، حملے میں متعدد اہلکاروں کی ہلاکت سمیت دو بکتر بند گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔
پنجگور کے علاقے گوارگو میں مسلح افراد کی بڑی تعداد نے پاکستانی فورسز کی متعدد گاڑیوں و پیدل اہلکاروں کو اس وقت گھات لگاکر حملے میں نشانہ بنایا جب وہ علاقے میں پیش قدمی کی کوشش کررہے تھے۔
ذرائع نے ٹی بی پی کو بتایا کہ حملے میں فورسز کے متعدد اہلکاروں کے ہلاکت و زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں جبکہ حملے کی زد میں آنے سے فورسز کی دیگر گاڑیوں سمیت دو بکتر بند گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے۔
حکام نے تاحال اس حوالے سے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی ہے۔
خیال رہے گذشتہ روز پنجگور کے علاقے چیدگی میں بھی فورسز کو ایک حملے میں نقصانات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ تاحال ان حملوں کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی ہے۔


















































