نصیر آباد: سندھ بلوچستان کو ملانے والی پل پر دھماکا

29

دھماکے سے پل کو جزوی نقصان پہنچا۔

بلوچستان کے ضلع نصیر آباد میں بلوچستان کو سندھ سے ملانے والی مرکزی شاہراہ پر قائم پل کو نامعلوم افراد نے بارودی مواد لگا کر دھماکے سے نشانہ بنایا ہے۔

اطلاعات کے مطابق دھماکے میں مذکورہ پل کو جزوری پہنچا ہے، جبکہ ٹریفک بھی معطل ہوگئی ہے۔

یاد رہے کہ حالیہ دنوں بلوچستان کے مختلف علاقوں میں پلوں پر بم حملے کئے گئے ہیں جن کی ذمہ داری بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیمیں قبول کرتی رہی ہیں، تاہم اس واقعہ کی ذمہ داری تاحال کسی گروپ نے قبول نہیں کی ہے۔