تربت اور پنجگور میں فائرنگ کے دو واقعات، خاتون ہلاک، تین افراد زخمی

126

تربت اور پنجگور میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں ایک خاتون ہلاک جبکہ تین افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق تربت کے علاقے سنگانی سر میں موٹر سائیکل پر سوار دو نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ندیم ولد بالاچ زخمی ہوگئے، جنہیں پولیس نے فوری طور پر طبی امداد کے لیے ٹیچنگ ہسپتال تربت منتقل کردیا۔

دوسری جانب پنجگور کے علاقے میونسپل کمیٹی تسپ میں رات گئے فائرنگ کے واقعے میں ٹوڈی گاڑی میں سوار مسمات روبینہ بنت لعل محمد ہلاک ہوگئیں، جبکہ رفعت بنت عامر اور عامر ولد لعل محمد زخمی ہوگئے۔ ہلاک خاتون اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ٹیچنگ ہسپتال پنجگور منتقل کردیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق پنجگور واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں، جبکہ دونوں واقعات کے محرکات اور مزید تفصیلات تاحال سامنے نہیں آسکیں۔