مستونگ: کوئٹہ تفتان شاہراہ پر مسلح ناکہ بندی، سات بڑی گاڑیاں ضبط

42

مستونگ میں مرکزی شاہراہ کو مسلح افراد نے کنٹرول میں لیکر گھنٹوں تک ناکہ بندی کی اور سات بڑی گاڑیوں کو اپنی تحویل میں لیا۔

مستونگ کے علاقے شیخ واصل میں آج صبح مسلح افراد نے کوئٹہ تفتان مرکزی شاہراہ پر ناکہ بندی کی اور تلاشی کا عمل جاری رکھا۔ ذرائع کے مطابق مسلح افراد اس دوران سات بڑی گاڑیوں کو اپنی تحویل میں لیا جن میں ٹرالر اور بوزر گاڑیاں شامل ہیں۔

حکام نے تاحال اس حوالے سے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی ہے۔

خیال رہے کوئٹہ تفتان شاہراہ پر  حالیہ دنوں معدنیات و دیگر گاڑیوں پر حملوں کے متعدد واقعات پیش آچکے ہیں جن کی ذمہ داری بلوچ لبریشن آرمی قبول کرچکی ہے۔ بی ایل اے کی جانب سے شاہراہوں پر ناکہ بندیوں کو “معاشی ناکہ بندی’ کا نام دیا گیا ہے۔

شاہراہوں پر مسلسل حملوں کے باعث معدنیات و دیگر سامان لیجانے والی گاڑیوں کے ایسوسی ایشنز نے لوڈنگ بند کردی ہے جبکہ اس حوالے سے احتجاج بھی کیا گیا تاہم حکام کی یقین دہانی کے بعد ہڑتال کو موخر کردیا گیا۔

حکومتی یقین دہانیوں کے بعد بھی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔ گذشتہ دنوں مستونگ، نوشکی اور پنجگور میں مرکزی شاہراہوں پر پاکستانی فورسز کے قافلوں سمیت معدنیات و دیگر گاڑیوں پر حملے ہوچکے ہیں جن کی ذمہ داری بلوچ لبریشن آرمی قبول کرچکی ہے۔