کچھی میں قابض پاکستانی فورسز کی مرکزی کیمپ پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی آر جی

157

بلوچ ریپبلکن گارڈز کے ترجمان دوستین بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ شب بلوچ ریپبلکن گارڈز کے سرمچاروں نے کچھی کے علاقے سنی میں دشمن کے مرکزی کیمپ کو چاروں طرف سے گھیرے میں لے کر اور ان پر راکٹ لانچروں، ایل ایم جیز اور بھاری ہتھیاروں سے شدید حملہ کیا۔ اس حملے کے نتیجے میں دشمن فوج کے متعدد اہلکار ہلاک اور زخمی ہوگئے۔

انہوں نے کہا کہ اس حملے کے دوران سرمچاروں نے نصب نگرانی کیمروں کو بھی تباہ کر دیا جبکہ بزدل پاکستانی فوج نے خوفزدہ ہو کر عام آبادی پر بہت سے مارٹر گولے فائر کیے۔

ترجمان نے کہا کہ اس حملے کی ذمہ داری ہماری تنظیم بی آر جی قبول کرتی ہے اور اس طرح کی کارروائیاں بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔