کوئٹہ، نوشکی: دو افراد جبری طور پر لاپتہ، ایک شخص بازیاب

1

بلوچستان کے ضلع کوئٹہ سے دو افراد کی جبری گمشدگی کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ نوشکی سے ایک شخص جبری گمشدگی کے بعد بازیاب ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق 13 نومبر 2026 کو رات تقریباً ایک بجے کوئٹہ کے علاقے عوامی پمپ سریاب مل میں سی ٹی ڈی اہلکاروں نے دو افراد کو ان کے گھروں سے حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

لاپتہ ہونے والوں کی شناخت 40 سالہ غلام سرور ولد بالاچ بلوچ اور 18 سالہ کامران بلوچ ولد عبدالغفور کے ناموں سے ہوئی ہے۔ غلام سرور پیشے کے اعتبار سے ڈرائیور جبکہ کامران طالب علم ہیں۔ دونوں کا تعلق عوامی پمپ سریاب مل کوئٹہ سے ہے۔ اہل خانہ کے مطابق دونوں افراد تاحال لاپتہ ہیں۔

دوسری جانب نوشکی کے علاقے کلی شریف خان سے 11 نومبر 2026 کو جبری طور پر لاپتہ کیے جانے والے محمد ابراہیم ولد گل محمد 18 نومبر کو نوشکی ہی سے بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے۔