کوئٹہ، خاران: ایف سی چوکی اور سی ٹی ڈی دفتر پر حملے

295

بلوچستان کے کوئٹہ اور خاران شہر میں پاکستانی فورسز کو حملوں میں نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ سوموار کے روز مختلف حملوں میں فرنٹیئر کور (ایف سی) چوکی اور سی ٹی ڈی دفتر پر حملے ہوئیں۔

کوئٹہ شہر میں سریاب روڈ، ڈگری کالج پر قائم پاکستانی فورسز کی چوکی کو نامعلوم مسلح افراد نے حملے میں نشانہ بنایا جہاں متعدد دھماکوں کیساتھ شدید فائرنگ کی آواز سنی گئی۔

دریں اثناء خاران شہر کے ریڈ زون میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹنمٹ (سی ٹی ڈی) کے دفتر کو مسلح افراد نے بیک وقت مختلف اطراف سے حملے میں نشانہ بنایا۔

علاقائی ذرائع کے مطابق سی ٹی ڈی دفتر کی جانب آٹھ سے زائد دھماکوں کیساتھ شدید فائرنگ کی آواز سنائی دی گئی جبکہ بعدازاں جائے وقوعہ کی جانب ایمبولنسز کو جاتے ہوئے دیکھا گیا۔

حکام نے حملوں کی تصدیق کردی ہے تاہم جانی نقصانات کے حوالے سے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی گئی ہے۔