حب: میاں بیوی کی لاشیں برآمد

143

بلوچستان کے صنعتی شہر حب میں بیروٹ پولیس تھانے کی حدود میں لاسی روڈ پر واقع ایک رہائشی فلیٹ سے ہندو برادری سے تعلق رکھنے والے میاں بیوی کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر ایس پی حب سمیت دیگر پولیس افسران موقع پر پہنچ گئے اور واقعے کی تحقیقات شروع کر دیں، جبکہ لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

تاہم، تاحال میاں بیوی کی ہلاکت کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکی ہیں۔