ڈیرہ بگٹی میں بارودی سرنگ دھماکے کے نتیجے میں ٹریکٹر ٹرالی تباہ جبکہ ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا۔
سوئی پولیس کے مطابق تھانہ لنجو صفاری شاخ نمبر ون کے علاقے میں زیرِ زمین بچھائی گئی بارودی سرنگ پر ٹریکٹر ٹرالی چڑھنے سے زوردار دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں ٹریکٹر ٹرالی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔
دھماکے میں ٹریکٹر ڈرائیور وزیر خان ولد خالقو چاکرانی بگٹی شدید زخمی ہوگیا، جسے انڈس ہسپتال سوئی منتقل کردیا گیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس وقوعہ پر پہنچ گئے اور علاقے کی ناکہ بندی کرکے مزید تحقیقات شروع کردی ہیں۔



















































