کیچ اور گوادر میں آپریشن، متعدد افراد لاپتہ، ایک شخص قتل

252

بلوچستان کے ضلع گوادر اور کیچ میں پاکستانی فورسز نے متعدد افراد کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے جبکہ ایک شخص کو قتل کردیا ہے۔ 

اطلاعات کے مطابق پاکستانی فورسز نے گوادر کے علاقے پسنی شادی کور میں آپریشن کرتے ہوئے پچاس سے زائد افراد کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے۔ 

آپریشن کی زد میں آنے والے علاقوں میں زرین کور، تراتی، گورستانی اور کبادی شامل ہیں۔ 

دوسری جانب ضلع کیچ کے علاقے تمپ سے اطلاعات ہیں کہ آج صبح پاکستانی فوج نے کوشقلات کے مقام پر آپریشن کا آغاز کرتے ہوئے متعدد افراد کو حراست میں لیا ہے۔ جبکہ اسی دوران ایک شخص کے قتل ہونے کی بھی اطلاعات سامنے آئے ہے۔ 

ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران فائرنگ کی بھی آوازیں سنیں گئی ہے۔