پنجگور: دو افراد جبری گمشدگی کے بعد لاپتہ

0

ضلع پنجگور کے علاقے پروم جائین میں دو افراد کی گمشدگی کی اطلاعات سامنے آئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق 5 مئی 2026 کو دوپہر تقریباً 12 بجے پاکستانی فورسز، فرنٹیئر کور (ایف سی) کے اہلکاروں نے مولانا عبدالحمید مستاگ اور ناصر ہیبتان کو پروم میں قائم ایف سی کیمپ میں طلب کیا، تاہم اس کے بعد سے ان کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔

مقامی ذرائع اور اہلِ خانہ کے مطابق دونوں افراد مقررہ وقت پر کیمپ میں پیش ہوئے، لیکن کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود نہ تو وہ واپس لوٹے اور نہ ہی ان کی حراست یا رہائی سے متعلق کوئی باضابطہ اطلاع جاری کی گئی۔ اہلِ خانہ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ انہیں جبری طور پر لاپتہ کیا گیا ہے،

خیال رہے کہ بلوچستان میں انسانی حقوق کی تنظیموں کے گزشتہ دو دہائیوں کے دوران بلوچستان میں درجنوں ہزاروں افراد لاپتہ ہونے کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں، جن میں سے کئی آج تک بازیاب نہیں ہو سکے۔ ماہرین کے مطابق بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کا مسئلہ ایک پیچیدہ انسانی و قانونی بحران کی صورت اختیار کر چکا ہے۔