بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے بلوچستان کے مختلف علاقوں نوشکی، مستونگ، چاغی، بلیدہ، قلعہ عبداللہ، خضدار، واشک اور نصیر آباد میں قابض پاکستانی فوج اور اس کے آلہ کاروں کو زمینی اور فضائی حملوں میں نشانہ بنا کر بھاری جانی و مالی نقصانات سے دوچار کیا۔ ان حملوں میں دشمن کے 20 اہلکار و کارندے ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے، جبکہ وطن کے دفاع میں دو سرمچار شہادت کے مرتبے پر فائز ہوگئے۔
انہوں نے کہا کہ 21 نومبر: کو بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے نوشکی، ہژدہ خول کے مقام پر قابض پاکستانی فوج کے 93 ونگ کے کیمپ کو ایک منظم و مربوط حملے میں نشانہ بنایا۔ بی ایل اے کی فضائی یونٹ ‘قہر’ اور ہراول دستہ ‘فتح اسکواڈ’ اس آپریشن کا حصہ تھے۔ ‘قہر’ یونٹ نے حملے کا آغاز کرتے ہوئے دشمن کی دفاعی پوزیشنز کو مکمل مفلوج کردیا جبکہ سرمچاروں کے دیگر دستوں نے مختلف اطراف سے قابض فوج پر بھاری و دیگر ہتھیاروں سے حملہ کیا۔
ترجمان نے کہا کہ بی ایل اے کے فتح اسکواڈ نے دیگر دستوں کے لیئے راہ ہموار کرتے ہوئے قابض فوج کو نقصانات سے دوچار کیا، جبکہ حملے کے دوران مجموعی طور پر ‘قہر’ یونٹ نے دشمن کی پوزیشنز پر گیارہ ڈرون حملے کیئے۔ حملے میں قابض فوج کے آٹھ اہلکار ہلاک اور مزید سات زخمی ہوگئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ قابض فوج کی کمک کے لیئے پہنچنے والے قافلوں کو ریکو اور ہارونی کے مقام پر سرمچاروں کے تیار دستوں نے حملوں میں نشانہ بنایا۔ ریکو کے مقام پر قابض فوج کے مزید تین اہلکار ہلاک اور کم از کم چار زخمی ہوگئے، جبکہ ہارونی کے مقام پر بی ایل اے اسنائپرز کے حملوں میں دو دشمن اہلکار موقع پر ہلاک ہوگئے۔ مزید برآں زرین جنگل کے مقام پر ایک مرکزی پل کو دھماکے میں تباہ کر دیا گیا۔ ان حملوں کے باعث قابض فوج گھنٹوں تک کمک پہنچانے سے قاصر رہی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہژدہ خول آپریشن میں مجموعی طور پر قابض فوج کے 13 اہلکار ہلاک اور گیارہ سے زائد زخمی ہوگئے۔ جھڑپوں میں بی ایل اے کے دو جانباز سرمچار سنگت محمد کریم بنگلزئی عرف ملا صابر اور سنگت لقمان رئیسانی عرف تابش شہید ہوگئے۔
انہوں نے کہا کہ اسی روز مستونگ کے علاقے گرگینہ میں سرمچاروں نے قابض پاکستانی فوج کو اس وقت حملوں میں نشانہ بنایا جب وہ علاقے میں جارحیت کی غرض سے پیش قدمی کی کوشش کر رہی تھی۔ قابض فوج پر ایک آئی ای ڈی حملے کے بعد تین مقامات پر مسلح حملے کیئے گئے، جن کے نتیجے میں قابض فوج کے پانچ اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے جبکہ ان کی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔ سرمچاروں کے ہاتھوں شکست خوردہ قابض فوج نے بعد ازاں عام آبادیوں کو مارٹر حملوں میں نشانہ بنایا جبکہ دکانوں کو نذرِ آتش کیا۔
ترجمان نے کہا کہ 22 نومبر: چاغی، تالو بارتاگزی کے مقام پر سرمچاروں نے کوئٹہ تفتان تجارتی روٹ کا کنٹرول سنبھال کر اسنیپ چیکنگ کی اور دو تجارتی گاڑیوں کو اپنی تحویل میں لے لیا۔ اسی مقام پر قابض فوج کے قافلے کو مسلح حملے میں نشانہ بنا کر نقصانات سے دوچار کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ اسی روز بلیدہ، جنتری کے مقام پر سرمچاروں نے قابض فوج کے پیدل اہلکاروں کو گھات لگا کر نشانہ بنایا جس میں ایک دشمن اہلکار موقع پر ہلاک ہوگیا۔ مزید برآں قلعہ عبداللہ، غزہ بند کے قریب اسنائپر حملے میں ایک ‘ڈیتھ اسکواڈ’ کارندہ موقع پر ہلاک ہوگیا۔
ترجمان نے کہا کہ اسی روز واشک کے علاقے بسیمہ، پتک میں سرمچاروں نے ‘ڈیتھ اسکواڈ’ کارندوں کو مسلح حملے میں نشانہ بنا کر نقصانات سے دوچار کیا، جبکہ خضدار، کرخ میں قابض پاکستانی فوج کے قافلے کو مسلح حملے میں نشانہ بنایا گیا جس میں دشمن کو جانی ومالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔ مزید برآں گذشتہ شب نصیر آباد میں جمالی پل کے قریب سرمچاروں نے آئی ای ڈی حملے میں ریلوے ٹریک کو تباہ کر دیا۔
انہوں نے کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی اپنے شہید ساتھیوں سنگت محمد کریم بنگلزئی عرف ملا صابر اور سنگت لقمان رئیسانی عرف تابش کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا اور ان کا مشن ہر قیمت پر پایۂ تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔ تنظیم واضح کرتی ہے کہ قابض پاکستانی فوج، اس کے عسکری ٹھکانوں اور مقامی آلہ کاروں کے خلاف زمینی و فضائی حملے آئندہ بھی پوری شدت اور جدید جنگی حکمتِ عملی کے تحت جاری رہیں گے، یہاں تک کہ قابض افواج کا بلوچستان سے مکمل انخلا اور قومی آزادی کا حصول ممکن ہو جائے۔















































