پسنی سے پک اپ گاڑی 8 مسافروں سمیت لاپتہ، 5 خواتین و بچے بھی شامل

1
File Photo

بلوچستان کے ساحلی شہر پسنی سے اطلاعات سامنے آئی ہیں کہ شادی کور جانے والی ایک پک اپ گاڑی اپنے تمام مسافروں سمیت لاپتہ ہوگئی ہے۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ گاڑی میں سوار 8 افراد میں3 خواتین اور 2 بچے (جن میں ایک شیرخوار بھی شامل ہے) اور تین مرد شامل ہیں۔

مقامی ذرائع کے مطابق یہ تمام افراد پاک اومان اسپتال میں علاج کے بعد واپس اپنے گائوں جا رہے تھے کہ پسنی اور شادی کور کے درمیان لاپتہ ہوگئے۔

ذرائع بتا رہے ہیں کہ اس واقعہ کو دو دن گزر گئے ہیں لیکن نہ تو مسافروں کا کوئی پتہ چل سکا ہے اور نہ ہی گاڑی کا کوئی نشان ملا ہے۔

متاثرہ خاندانوں نے انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے فوری کارروائی کی اپیل کی ہے۔

خیال رہے مذکورہ علاقے گذشتہ روز سے فوجی آپریشن جاری ہے جہاں پچاس سے زائد افراد کے جبری گمشدگی کی اطلاعات موصول ہوئی ہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق فورسز نے آمد و رفت کے راستوں کو بھی بند کردیا ہے تاہم حکام نے تاحال اس حوالے سے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی ہے۔