بلوچستان: فورسز پر حملے، ٹرالر گاڑیاں ضبط

277

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں پاکستانی فورسز کو حملوں کا سامنا کرنا پڑا ہے جبکہ مرکزی شاہراہ پر بڑی گاڑیوں کو مسلح افراد نے ضبط کرلیا۔

خاران نوشکی شاہراہ پر پاکستانی فورسز کو حملے میں جانی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ علاقائی ذرائع کے مطابق فورسز پیدل اہلکاروں کو آئی ای ڈی حملے میں نشانہ بنانے کے بعد مسلح افراد نے فورسز گاڑیوں پر حملہ کیا۔

حملے میں متعدد اہلکاروں کے ہلاک و زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

دریں اثناء کیچ کے علاقے بلنگور کے قریب پاکستانی فورسز کی گاڑیوں کو مسلح افراد نے گھات لگاکر حملے میں نشانہ بنایا ہے۔

مزید برآں مستونگ کے علاقے کردگاپ میں کوئٹہ – تفتان روٹ پر مسلح افراد نے شاہراہ پر ناکہ بندی کے دوران دس گاڑیوں کو اپنی تحویل میں لیا۔