ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس کے ڈپٹی ڈاریکٹر وسیم احمد ہمارے تحویل میں ہے – بلوچ لبریشن آرمی

548

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ قابض پاکستان کے وزارت دفاع کے ایئرپورٹ سیکورٹی فورس (اے ایس ایف) کے ڈپٹی ڈائریکٹر و کمانڈنگ افسر وسیم احمد ہماری تحویل میں ہے۔ بی ایل اے کے سرمچاروں نے انہیں قلات کے مرکزی شاہراہ پر شناخت کے بعد حراست میں لیا۔

ترجمان نے کہاکہ یہ کارروائی بی ایل اے کے انٹیلی جنس ونگ زراب کی فراہم کردہ خفیہ معلومات کی بنیاد پر سرانجام دی گئی۔ مزید تفصیلات جلد میڈیا میں جاری کی جائیں گی۔