نامعلوم افراد نے ایئرپورٹ اور وہاں موجود فورسز کے کیمپ کو نشانہ بنایا۔
تربت پولیس حکام کے مطابق نامعلوم سمت سے تربت انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو نشانہ بناتے ہوئے یو بی ایل جی کے گولے فائر کیے گئے۔
ذرائع کے مطابق فائر کیے گئے گولوں میں سے ایک ایئرپورٹ سکیورٹی فورس (اے ایس ایف) کے کیمپ کے اندر جا گرا۔
حملے میں جانی و مالی نقصانات کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
پولیس کے مطابق واقعے کے بعد سکیورٹی فورسز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔


















































