مسلح افراد نے فورسز کے قافلے کو حملے کا نشانہ بنایا۔
بلوچستان کے ضلع پنجگور سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق، پنجگور کے علاقے پنچی میں گھات لگائے مسلح افراد نے بھاری اور خودکار ہتھیاروں سے پاکستانی فورسز کے قافلے کو نشانہ بنایا۔
حملہ گذشتہ روز کیا گیا جس کے دوران پاکستانی فورسز کی دو گاڑیاں شدید حملے کی زد میں آئیں۔ حملے میں فورسز اہلکاروں کے زخمی اور ہلاک ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز بلوچستان کے ضلع قلات کے علاقے دشتِ بابا میں بھی گھات لگائے مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کے ایک قافلے کو شدید حملے میں نشانہ بنایا تھا۔
مذکورہ حملے میں پاکستانی فورسز کے اہلکاروں کے ہلاک اور زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی تھیں، جبکہ اسی دوران ضلع نوشکی میں ریکو کے مقام پر مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کے کیمپ کی جانب جانے والی راشن سے لدی گاڑی کو قبضے میں لے لیا تھا۔
مذکورہ علاقوں میں بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیمیں متحرک ہیں اور پاکستانی فورسز پر مسلسل حملے کرتی رہی ہیں، تاہم گذشتہ روز ہونے والے حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔



















































