پنجگور: پولیس اہلکار کے گھر پر دستی بم حملہ اور فائرنگ، اہلکار ہلاک

201

پنجگور کے علاقے خدابادان میں نامعلوم مسلح افراد نے پولیس اہلکار پیر جان ولد محمد ابراہیم کے گھر پر دستی بم اور خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار پیر جان موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے گھر کو نشانہ بنایا اور فائرنگ کے ساتھ دستی بم بھی پھینکے۔ واقعے کے بعد پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کرنے کا عمل شروع کردیا، جبکہ حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے۔