قلات میں پاکستانی فوج کے کیمپ پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل اے

377

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری ایک بیان کہا کہ ہمارے سرمچاروں نے گذشتہ شب قلات شہر میں قابض پاکستانی فوج کے مرکزی کیمپ کو حملے میں نشانہ بنایا۔

ترجمان نے کہاکہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے گرنیڈ لانچر سے دشمن فوج پر متعدد گولے داغے، دھماکوں کے نتیجے میں دشمن فوج کو جانی و مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔

ترجمان نے کہاکہ بلوچ لبریشن آرمی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ مقصد کے حصول تک ہماری کارروائیاں جاری رہینگی۔