تربت روڈ حادثات و واقعات میں ایک شخص ہلاک، 12 افراد زخمی

165

تربت میں پیش آنے والے دو مختلف واقعات میں مجموعی طور پر ایک شخص ہلاک، 12 افراد زخمی ہوگئے ہیں-

تفصیلات کے مطابق تربت میں مسافر بس اور زمباد گاڑی میں تصادم کے نتیجے میں 12 افراد زخمی ہوگئے۔ حادثہ دشت میں مسافر بس اور زمیاد گاڑی میں تصادم کے باعث ہوا ہے۔

ابتدائی اطلاع کے مطابق 12 زخمیوں کو ٹیچنگ ہسپتال تربت منتقل کیا گیا ہے۔

دوسری جانب تربت میں دو منشیات کے عادی افراد لڑ پڑے جہاں کلہاڑی کے وار سے ایک ہلاک ہوگیا۔

پولیس کے مطابق تربت علی آباد میں اصغر ولد صالح اور اعجاز علی نامی منشیات کے عادی دو شخص آپس میں لڑ پڑے، اعجاز علی نے کلہاڑی کے وار سے اصغر صالح ساکن تنزگ کو قتل کردیا ہے-

واقعہ کے حوالے سے پولیس مزید تحقیات کررہی ہے-