تربت: پاکستانی فورسز کے پوسٹ پر دستی بم حملہ

190

ضلع کیچ کے علاقے تربت میں پاکستانی فورسز کے پوسٹ کو نامعلوم افراد نے دستی بم حملے میں نشانہ بنایا ہے۔

اطلاعات کے مطابق گذشتہ رات تربت کے علاقے سلالہ بازار، غلام نبی پمپ کے قریب نامعلوم افراد نے پاکستانی فورسز ایف سی کے نئے قائم کردہ پوسٹ کو دستی بم حملے میں نشانہ بنایا۔

دھماکے کے نتیجے میں نقصانات کے حوالے سے حکام نے تاحال کوئی موقف پیش نہیں کیا ہے۔