آواران: دو افراد پاکستانی فورسز کے ہاتھوں لاپتہ

148

بلوچستان کے ضلع آواران سے اطلاعات ہیں کہ پاکستان فورسز نے دو افراد کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ شب پاکستانی فورسز نے آواران کے علاقے گیشکور میں چھاپہ مارکر دو افراد کو حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا ہے۔

لاپتہ ہونے والوں کی شناخت شاہنواز ولد ناگمان اور ساجد ولد زباد کے نام سے ہوئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے دونوں کو کل رات فورسز نے گیشکور میں چھاپہ مارکر حراست میں لیا ہے جس کے بعد سے وہ لاپتہ ہیں۔